دکانداروں اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کا حکم
صفائی کے مقررہ اہداف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر بلدیات
سرگودھا، کوٹ مومن (سٹاف رپورٹر نامہ نگار) وزیر بلدیات ذیشان رفیق اچانک دورے پر کوٹ مومن اور سرگودھا شہر پہنچ گئے ۔ انہوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب کے تحت صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کوٹمومن اور سرگودھا شہر کی مارکیٹوں، محلوں میں صفائی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بعض دکانداروں اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اُنہوں نے پنجاب بھر کے اچانک دورے شروع کر دیے ہیں۔
وزیر بلدیات نے خبردار کیا کہ صفائی کے مقررہ اہداف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز خود بھی سپاٹ چیکنگ کریں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ مانیٹرنگ سٹاف کے دوروں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خالی پلاٹس سمیت پوری یونین کونسل میں لازمی صفائی ہونی چاہیٔے ۔ سُتھرا پنجاب اتھارٹی کی زیرنگرانی ڈور ٹو ڈور آپریشنز کی جیوفینسنگ پر کام جاری ہے جس سے ڈیجیٹل ٹریکنگ کا دائرہ کار گلی محلوں تک بڑھ جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments