گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال اور ہلال احمر ہسپتال، سلانوالی روڈ پر دو، دو فائر ہائیڈرنٹس نصب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)واسا نے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال اور ہلال احمر ہسپتال، سلانوالی روڈ پر دو، دو فائر ہائیڈرنٹس نصب کرکے فعال کر دیے ہیں۔۔۔
جبکہ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں بھی فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے ، جسے شام تک مکمل کرکے انہیں فعال کر دیا جائے گا۔ فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا مقصد آتشزدگی یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری اور مؤثر حفاظتی کارروائی کو یقینی بنانا اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں، عملے اور دیگر افراد کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments