مون سون میں نقصانات کے معاوضہ کیسز کی جانچ پڑتال مقررہ طریقہ کار کیمطابق کی جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 مون سون میں نقصانات کے معاوضہ  کیسز کی جانچ پڑتال مقررہ طریقہ کار  کیمطابق کی جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد مغیث کی زیر صدارت حالیہ مون سون کے دوران متاثرہ افراد کے معاوضہ کیسز کے جائزے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ نقصانات سے متعلق معاوضہ کیسز کی پیش رفت، تصدیق اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ایس ڈی او بلڈنگ نے شرکت کی۔ 

اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران ہونے والے نقصانات کے معاوضہ کیسز کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے اور مستحق متاثرین کو معاوضہ کی فراہمی کے لیے کیسز بروقت ارسال کیے جائیں۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...