سرکاری اراضی و وسائل کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے، ایڈیشنل کمشنر

 سرکاری اراضی و وسائل کے استعمال  میں قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی  بنائی جائے، ایڈیشنل کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن کی زیرِ صدارت چک نمبر 100 این بی، تحصیل و ضلع سرگودھا میں مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لیز پر دی گئی پہاڑیوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چک نمبر 99؍این بی کے رہائشیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست اور مقامی آبادی کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ، ایگزیکٹو انجینئرز محکمہ انہار و ڈرینج، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اور ایس ڈی او مائنز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا قانونی، انتظامی اور فنی بنیادوں پر جائزہ لیتے ہوئے مقامی آبادی کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی و وسائل کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے اور کسی بھی معاملے میں حقائق کی مکمل جانچ کے بعد میرٹ پر فیصلہ کیا جائے ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ذریعے معاملے کا جامع جائزہ لینے اور قابلِ عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...