جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فارم مشینری کی تربیت کیلئے خصوصی مرکز قائم

جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فارم مشینری کی تربیت کیلئے خصوصی مرکز قائم

چینی کمپنی مرکز کو درکار تکنیکی وسائل اور آلات فراہم کرے گی، یونیورسٹی تحقیق و جدت کے ذریعے کردار ادا کرے گی ، صنعتی شراکت دار فیلڈ ٹرائلزکے نفاذ میں معاونت فراہم کرے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فارم مشینری کی تربیت کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح چین کے قونصل جنرل لاہور سن یان نے کیا۔ پریسیژن ایگریکلچر اینڈ فارم مشینری ٹریننگ سینٹر کا مقصد طلبہ اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو جدید مشینری، درست طریقے سے بیج بونے ، کھاد اور آبپاشی کے جدید طریقوں سمیت سمارٹ زراعت سے متعلق عملی تربیت اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان،یونیورسٹی کے انتظامی عہدے داران،چینی کمپنی کے نمائندگان، پاک ایگرو فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل انڈسٹریز کے حکام اور زرعی شعبے سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

یہ مرکز یونیورسٹی آف سرگودھا، چین کی ہینان شون شیانگ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاک ایگرو فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل انڈسٹریز کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی معاہدہ تعاون کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت چینی کمپنی مرکز کو درکار تکنیکی وسائل اور ضرورت کے مطابق آلات فراہم کرے گی، یونیورسٹی تحقیق و جدت کے ذریعے کردار ادا کرے گی جبکہ صنعتی شراکت دار فیلڈ ٹرائلز، عملی مظاہروں اور جدید زرعی طریقوں کے نفاذ میں معاونت فراہم کرے گا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق مرکز میں زرعی طلبہ اور محققین کو اسمارٹ زرعی مشینری، پریسیژن سیڈنگ، ذہین پودوں کے تحفظ، درست کھاد کے استعمال، اسمارٹ آبپاشی اور سائنسی زرعی انتظام کے حوالے سے عملی تربیت دی جائے گی۔ تربیتی سرگرمیوں میں ترشاوہ اور دیگر فصلوں دونوں کو شامل کیا جائے گا،جبکہ فیلڈ ٹرائلز اور عملی مظاہروں کے لیے صنعتی شراکت دار لاجسٹک معاونت فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...