8 سڑکوں اور پلوں کے منصوبوں کی تعمیر کی منظوری
ڈیری روڈ، آزاد روڈ، نیو اردو بازار ، غلہ مارکیٹ، پائلٹ سکول اور آرا مارکیٹ روڈ کی تعمیر و بحالی کا تخمینہ لاگت 17 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار روپے لگایا گیاجوہر کالونی روڈ سے فاطمہ جناح روڈ، بذریعہ گل والا پھاٹک، ہری پورہ برج تک سڑک کی بحالی پر 22 کروڑ 86 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ ہوں گے ،ذرائع
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اون سورس ریونیو کے تحت ضلع سرگودھا میں تقریباً ایک ارب روپے مالیت کے 8 اہم سڑکوں اور پلوں کے منصوبوں کی تعمیر، بحالی اور مرمت کی منظوری دے دی، جس سے شہر کی مرکزی شاہراہوں سمیت دیہی علاقوں کے اہم روڈ نیٹ ورک میں بڑی بہتری متوقع ہے ،ذرائع کے مطابق ڈیری روڈ، آزاد روڈ، نیو اردو بازار روڈ، غلہ مارکیٹ روڈ، پائلٹ سکول روڈ اور آرا مارکیٹ روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری، تخمینہ لاگت 17 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار روپے ،خیال چوک اوورہیڈ برج کی بحالی کی منظوری، تخمینہ لاگت 8 کروڑ 89 لاکھ 81 ہزار روپے گیا ہے۔
اسی طرح جوہر کالونی روڈ سے فاطمہ جناح روڈ، بذریعہ گل والا پھاٹک، ہری پورہ برج تک سڑک کی بحالی کی منظوری، 22 کروڑ 86 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ ہوں گے ،شمع چوک سے سٹیڈیم گیٹ، لنک چیمہ ہاٹ سینٹر تک سڑک کی بحالی پر 16 کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوں گے ،مین بازار بھاگٹانوالہ روڈ، لاہور روڈ سے بھیروال تا کوٹمومن لنک روڈ کی بحالی، تخمینہ لاگت 12 کروڑ 77 لاکھ 15 ہزار روپے ،شاہپور میں جیل روڈ تا شاہپور صدر سڑک کی بحالی و بہتری، تخمینہ لاگت 9 کروڑ 88 لاکھ 88 ہزار روپے لگایا گیا،فاروقہ روڈ سے سیال دھولکا تک سڑک کی بحالی پر 5 کروڑ 66 لاکھ 84 ہزار روپے خرچ ہوں گے ،سیال موڑ روڈ کے انٹرچینجز پر بیوٹی فکیشن کا منصوبہ بھی منظور، تخمینہ لاگت 6 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ،اس حوایل سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اون سورس ریونیو کے منصوبوں سے سرگودھا کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments