اسلحہ لے گھومنے والے شخص سے رائفل بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں سماج دشمن عناظر کو غیر مسلح کرنے کیلئے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دور ان دو اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔
سٹی پولیس جوہر آباد نے دوران گشت اسلحہ لے گھومنے والے شخص کو پکڑا اور اس سے رائفل بارہ بور بر آمد کی جبکہ جوڑہ کلاں پولیس نے ایک مشکوک شخص کی تلاشی لے کر اس سے نائن ایم ایم پسٹل اور تین کاتوس بر آمد کئے ، دونوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments