بھیرہ کا میانی میں تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن

 بھیرہ کا میانی میں تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن

بھیرہ کا میانی میں تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤنسرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور صفائی کے ناقص انتظامات پر دکانداروں کو ہدایات

میانی(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا میانی میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن۔سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور صفائی کے ناقص انتظامات پر دکانداروں کو سخت ہدایات جاری۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے عزم کے تحت، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے پیرا فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹاؤن کمیٹی میانی اور کمیٹی روڈ کا تفصیلی اور اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا تھا دورانِ وزٹ اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بازار کا راستہ کلیئر کروایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سبزی، فروٹ، کریانہ اور دیگر اشیائے خورونوش کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کی۔ انہوں نے فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں جگہ پر موجودگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا حفظانِ صحت اور صفائی کے کارروائی کے دوران اشیائے خورونوش اور کھانے پینے کے مراکز پر صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو بھی چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے دکانداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، اشیاء صرف اور صرف مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائیں، اور دکانوں کے اندر و باہر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ بازار میں ٹریفک کی روانی، عوام کی سہولت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس اور متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کیں کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے مؤثر اور بلا تفریق کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...