میانی یو بی ایل پکھووال برانچ میں اسلامک بینکنگ کا آغاز
میانی یو بی ایل پکھووال برانچ میں اسلامک بینکنگ کا آغاز عوام کی سہولت کے لیے بینک کی برانچ اتوار کو بھی کھلی رہے گی
میانی (نامہ نگار )میانی یو بی ایل پکھووال برانچ میں اسلامک بینکنگ کا شاندار آغاز عوام کی سہولت کے لیے اتوار کو بھی برانچ کھلی رہے گی۔یو بی ایل پکھووال برانچ میانی میں اسلامک بینکنگ متعارف افتتاحی تقریب میں تاجروں اور معززین کی کثیر تعداد میں شرکت۔یو بی ایل (UBL) پکھووال برانچ میانی میں اسلامک بینکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس پروقار افتتاحی تقریب میں علاقے بھر سے معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کلسٹر ہیڈ رضوان شاہ نے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جدید اور شفاف بینکاری کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس شاندار اقدام کی کامیابی کے لیے ہمیں آپ کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تقریب میں موجود عوام اور تاجروں کے پرزور اصرار پر ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر یو بی ایل کی یہ برانچ اب اتوار کے دن بھی کھلی رہے گی تاکہ کاروباری طبقہ اور عام شہری چھٹی کے دن بھی بلا تعطل بینکاری کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments