ڈی پی او سے پولیس افسران و اہلکاروں کی خصوصی ملاقات

ڈی پی او سے پولیس افسران و  اہلکاروں کی خصوصی ملاقات

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار اعظم کھرل نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ذاتی اور محکمانہ مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں خصوصی ملاقات اس موقع پر مختلف تھانوں اور یونٹس میں تعینات افسران و اہلکاروں نے ڈی پی او سے ون آن ون ملاقات کی اور اپنے مسائل و شکایات ان کے سامنے پیش کیں۔

ڈی پی او نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر افسر اور اہلکار کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور کسی بھی جائز مسئلے کے حل میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...