ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 46 جنوبی کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر  ہسپتال اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری  سکول 46 جنوبی کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 46 جنوبی کا معائینہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور عملے کی موجودگی سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 46 جنوبی کا دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز کا معائینہ کیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...