تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ، علم انسان کو صحیح اور غلط میں فرق سکھاتا : عاصم شیر میکن
شاہپور صدر (نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب و ممبر پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے سے ہی انسان آگے بڑھتا اور ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔
علم ایک ایسا نور ہے جو انسان کو صحیح اور غلط میں فرق سکھانے کے ساتھ معاشرے میں باوقار مقام دلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاہپور صدر میں ایک نجی سکول کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تحصیل صدر ملک طاہر اعوان، سابق کونسلر مہر مسعود خالد سیال، اساتذہ، طلباء اور والدین سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور انسانی تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر یا حد مقرر نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments