دنیاگورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں تقریب
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیاگورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ، سرگودھا میں داخلہ مہم کے مقررہ ہدف کے حصول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایڈمیشن کمیٹی اور دیگر ٹیم ممبران کی خدمات کے اعتراف میں تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز سرگودھا ڈاکٹر ناہید ناز تھیں۔ اس موقع پر پہلی جماعت (فرسٹ ایئر) کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور ہونہار طلبہ و طالبات میں ان کی شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کے اعتراف میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج انتظامیہ نے کہا کہ داخلہ ہدف کا حصول اساتذہ، ایڈمیشن کمیٹی اور دیگر عملے کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments