ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل نہیں دی جا سکیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں فصل ربیع سیزن2023-24کے تحت ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے ۔۔۔
ضلعی زراعت افسران کو ممکنہ کھاد کی قلت کو روکنے کے لئے ڈیلرز شاپس اور گوداموں میں کھاد کے ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی ، مگر تاحال ٹیموں کو فعال نہیں کیا جا سکا ، ذرائع کے مطابق حکومت نے گندم سمیت دیگر اجناس کی کاشت کیلئے کھاد کی ممکنہ مصنوعی قلت کی روک تھام کیلئے محکمہ زراعت کو بھر پور ایکشن لینے کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ،اور واضح کیا تھا کہ جس علاقے میں قانون شکنی یا کھاد کی مصنوعی قلت پائی گئی تو متعلقہ انتظامیہ بھی اس کی ذمہ دار ہو گی مگر انتظامیہ کی جانب سے تاحال ایکشن نہیں لیا گیا اور ٹیمیں فعال نہ ہونے کی وجہ سے معاملات جوں کے توں ہیں اور کاشتکار مہنگے داموں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں، انہوں نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments