خاتون کا دایاں بازو چارہ مشین کی زد میں آکر کٹ گیا

خاتون کا دایاں بازو چارہ مشین کی زد میں آکر کٹ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیال موڑ میں گھر پر چارہ کاٹتے ہوئے 38 سالہ خاتون کا دایاں بازو چارہ مشین کی زد میں آکر کہنی کے قریب سے کٹ گیا۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملی کہ سیال موڑ چوک میں گھر پر چارہ کاٹتے ہوئے خاتون کا ہاتھ مشین میں آگیا ہے ، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے 38 سالہ نصرت بی بی کا طبی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ چارہ کاٹتے ہوئے اس کا دایاں ہاتھ اور بازو مشین میں آنے کے باعث کہنی کے جوڑ کے قریب سے کٹ کر الگ ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔، جہاں اسے مزید طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...