ستھرا پنجاب ورکرز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیک تقسیم

ستھرا پنجاب ورکرز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیک تقسیم

ستھرا پنجاب ورکرز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیک تقسیمگلوریا پیلس کوٹ مومن میں پروقار تقریب، صفائی ورکرز کی خدمات کو خراجِ تحسین

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے صفائی ورکرز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیک تقسیم کرنے کے سلسلہ میں گلوریا پیلس میرج ہال کوٹ مومن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، انتظامی افسران، ستھرا پنجاب کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں صفائی ورکرز نے شرکت کی۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر سرگودھا حاجی شاہنواز رانجھا، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری معدنیات میاں سلطان علی رانجھا، ٹی ایم او کوٹ مومن رانا تیمور، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں، میسر شاہد نذیر اینڈ کو کے چیف ایگزیکٹو مہر شاہد نذیر لک، ستھرا پنجاب کے سی او منظور بھٹی، ایم ڈی عاطف سندھو، مسلم لیگ (ن) کوٹ مومن کے جنرل سیکرٹری مہر فاروق لک، سی او میونسپل کمیٹی کوٹ مومن سمیت دیگر افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور ستھرا پنجاب کے ورکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام سے وابستہ ورکرز میں چیک تقسیم کیے گئے ۔ مقررین نے صفائی کے شعبے سے وابستہ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، جن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...