4منشیات فروش گرفتار 5000 گرام چرس برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کاروائی، 4منشیات فروش گرفتار، 5000 گرام چرس برآمد، مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔
ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر توقیر احمد اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ نصر اللہ عاقب ولد عصمت اللہ سکنہ کندیاں سے 2400 گرام چرس، محمد ریاض ولد سلطان احمد سکنہ ریلوے قبرستان کندیاں سے 900 گرام چرس، محمد زبیر ولد محمد امیر سکنہ کندیاں سے 900 گرام چرس اور محمد رمضان ولد غلام حسن سکنہ علی والی کندیاں سے 800 گرام چرس برآمد کی چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments