2موٹر سائیکل بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے ،5افراد زخمی

 2موٹر سائیکل بے قابو ہو کر  آپس میں ٹکرا گئے ،5افراد زخمی

خوشاب(نمائندہ دنیا)جوہر آباد مین بائی پاس روڈ پر 2موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے۔

 حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار 5افراد زخمی ہو گئے ۔یہ المناک حادثہ نسیم کالونی قبرستان کے سامنے ہوا،زخمیوں میں احمدبلال ولدسردارعلی کمہار،محمد نوید ولداحمدنوازممک ساکن روڈہ، محمد کامران ساکن نسیم کالونی، اسد سلیمان ولدعبدالقیوم اورمحمدہارون عاطف ولد محمد سلیمان کھاراسکنائے نکڑوشہید شامل ہیں ،پانچوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں احمد بلال کی حالت تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...