چوکیدار کو مبینہ طور پر راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سکول کا دودھ لینے جاتے چوکیدار کو مبینہ طور پر راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
موضع طالب والا سیال موڑ کا رہائشی زین علی پائلٹ سکول بچہ کلاں میں چوکیدار تعینات ہے ، وہ سکول کا دودھ لینے بچہ کلاں اڈے پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود ابرار، اسرار، بلال، حاجی اور نوید نے مبینہ طور پر اسے زبردستی روک لیا اور گالم گلوچ شروع کردی۔ منع کرنے پر ابرار نے مبینہ طور پر للکارا کہ اسے سوٹوں سے تشدد کیا، متاثرہ شخص کے مطابق چند روز قبل سکول میں ملزمان اور زین علی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کا رنج رکھتے ہوئے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments