کپڑے پھاڑنے کے الزام میں محلے دار کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر میں داخل ہوکر خاتون سے مبینہ گالم گلوچ، ہاتھا پائی اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں محلے دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ جھال چکیاں میں ماہین رشید کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزم خان محمد مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی گالم گلوچ اور بدزبانی شروع کردی، بعدازاں ہاتھا پائی کرتے ہوئے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے ،پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments