منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین ملزم گرفتار

 منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ ساہیوال اور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 تھانہ ساہیوال پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث سجاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی، جبکہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دلاور کو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل اورمنشیات فروش ہیرا موتی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 220 گرام آئس برآمد کرلی تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...