بھاگٹانوالہ:شہریوں کا دیرینہ یوٹرن کا مسئلہ حل
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)شہریوں کا عرصہ دراز سے درپیش یوٹرن کا دیرینہ مسئلہ بالآخر حل ہوگیا، یوٹرن کی سہولت میسر آنے پر شہریوں اور تاجروں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹرن کے قیام سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور آمدورفت میں شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہوں گی۔شہریوں کے مطابق یوٹرن کی سہولت سے سڑک عبور کرنے کے دوران غیر ضروری کٹ اور خطرناک موڑ لینے کا سلسلہ کم ہوگا، جس سے ٹریفک حادثات میں بھی کمی آنے کی توقع ہے ۔ شہریوں اور تاجروں نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر منتخب سیاسی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقے کے دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments