آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھرمار نے عوام کی نیندیں حرام کر دی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھرمار نے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
گلیوں چوراہوں اور پبلک مقامات پر آوارہ خونخوار کتے گھوم رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت کی راہیں بھی مسدود ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں بالخصوص نمازیوں کے علی الصبح مساجد اور طلبہ و طالبات کو سکول جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا ااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بالعموم اور ضلعی صدر مقام جوہرآباد میں بالخصوص آوارہ اور خونخوار کتوں کو تلف کرانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ضلع کے مختلف مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آوارہ کتوں نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔ گلی گلی اورمحلہ محلہ میں آوارہ پھرنے والے یہ کتے کئی بچے اور افراد کو کاٹ چکے ہیں جس سے عوام میں سخت تشویشناک پائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments