ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی و موبائل لے گئے
دھریمہ کے محمد عمران کے ڈیرہ سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران جھاوریاں کے قریب محمد یونس سے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی و موبائل اسی طرح ماہلے والا کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر مدثر نذیر، محمد احسان اور محمد حمزہ سے نقدی اور موبائلز چھین کر لے گئے ،154شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے جھنگ کے رہائشی ابوسفیان سے چالیس ہزار روپے اور 6شمالی کے قریب ندیم بابر سے بھی دو نامعلوم ڈاکوؤں نے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ 46شمالی کے محسن اقبال ،50شمالی کے عرفان بشیر،گلشن اقبال کے جانسن جاویدکے گھروں سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر قیمتی سامان، چک موسیاں سے محمد سلیم،24شمالی سے تیمور اﷲ ،11جنوبی س ارسلان حیدر،102سے داؤد سلطان، 56 جنوبی سے شاہد امین کی موٹر سائیکلیں، دھریمہ کے محمد عمران کے ڈیرہ سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments