شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر

شہریوں کی شکایات کے ازالے  میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں  کی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر

بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر ازالے اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر مؤثر کارروائی یقینی بنائیں۔نمرہ اویس نے کہا کہ حکومت پنجاب کے عوامی خدمت کے ویژن کے مطابق انتظامیہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت اور بہتر انتظامی سہولیات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...