ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا متعلقہ افسرا ن کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
دورے کے دوران انھوں نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلاک کے جاری تعمیر و مر مت، تزئین و آرائش کے کاموں کے علاؤہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔ انھوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلاک کے تزئن و آرائش کے کاموں کو مزید سپیڈ اپ کر کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments