افضل چن کی بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد

  افضل چن کی بیرسٹر ظفراللہ خان  کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  مقرر ہونے پر مبارکباد

بھیرہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ بیرسٹر ظفراللہ خان نہایت شفیق، ملنسار اور صاحبِ مطالعہ و ادب شخصیت ہیں، جو ہمیشہ مختلف موضوعات پر اپنی متوازن اور مدلل رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ چوہدری ندیم افضل چن نے کہا کہ بیرسٹر ظفراللہ خان کا شمار قانون کے شعبہ میں نمایاں مقام رکھنے والی شخصیات میں ہوتا ہے ، ان کی قانونی بصیرت اور تجربہ پنجاب کے قانونی و آئینی امور میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے اور ان کی تقرری سے پنجاب کے قانونی معاملات میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...