پارکنگ اسٹینڈ میں زائد فیس لینے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ

پارکنگ اسٹینڈ میں زائد فیس لینے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ

مقررہ فیس سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہسپتال انتظامیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ میں زائد پرچی فیس وصول کرنے پر ٹھیکیدار سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دے دی گئی ذرائع کے مطابق شہری کی شکایت پر ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے اچانک ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کا دورہ کیا، جہاں مبینہ طور پر مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کیے جانے کی شکایت سامنے آئی۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے موقع پر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے زائد فیس وصولی پر سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار سمیت تین افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہریوں سے مقررہ فیس سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...