ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری،سائلین سے براہِ راست ملاقات ،مسائل و شکایات سنیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے سائلین سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔
ڈی پی او نے شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق فوری اور میرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دادرسی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انہیں انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ، افسران سائلین کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست پولیس افسران تک پہنچانے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ، تاکہ شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments