نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل بارے آگاہی واک

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل بارے آگاہی واک

واک ہسپتال سے شروع ہو کر خوشاب روڈ پر پہنچ کر ختم ، ڈاکٹرز، طبی عملے کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں دل کے عالمی دن حوالے سے آگاہی واک اور تقریب کاانعقاد کیا گیا آگاہی واک ہسپتال سے شروع ہو کر خوشاب روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عالمی یومِ دل کے حوالے سے آگاہی تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ممبر بورڈ آف گورنرز کرنل افتخار حسین اعوان، چیف ایگزیکٹو و منیجر جنرل ڈاکٹر خرم شہزاد، ہسپتال ڈائریکٹر بریگیڈیٔر ڈاکٹر آصف چھٹہ، پروفیسر ڈاکٹر اظہر رشید اور پروفیسر ڈاکٹر عدنان شہزاد نے کی۔آگاہی واک نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا سے شروع ہو کر مرکزی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...