ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی نئے وائس چانسلر سے ملاقات
نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودھا سعید اﷲ گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ سرگودھا مہر عمر دراز جھاوری اور ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیٔر بیورو سرگودھا سید علی عابد نقوی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سے ملاقات کی اور انہیں وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر ڈی آئی جی پریزن سعید اﷲ گوندل نے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف سرگودھا میں تعلیمی معیار، تحقیقی سرگرمیوں اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی، فیکلٹی اور سٹاف کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران تعلیمی اداروں کے کردار، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمر دراز جھاوری اور سید علی عابد نقوی نے بھی وائس چانسلر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر ڈی آئی جی پریزن سرگودھا سعید اﷲ گوندل کی جانب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کو سووینئر پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments