میابوالی کے وکیل نے واں بھچراں کے تاجر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا
واں بھچراں (نمائندہ دنیا) میابوالی کے ایک وکیل نے واں بھچراں کے ایک تاجر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
میانوالی کے وکیل عمران خان ایدووکیٹ نے واں بھچراں کے غلہ کمیشن ڈیلر شہزاد ولد ظہور کے خلاف تھانہ صدر میانوالی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ان کے والد حاجی شیر خان جوکہ غلہ کمیشن ڈیلر ہیں اور میانوالی سرگودہا روڈ پر عظیم والا کے مقام پر الرحمن ٹریڈرز کے نام پر کاروبار کرتے ہیں واں بھچراں کے شہزاد نامی کمیشن ڈیلر کے ساتھ تعلقات اور آنا جانا تھا۔ شہزاد میرے والد حاجی شیر خان سے 3سو 11 بوری باجرہ کی ادھار لے کر گیا۔ عرصہ ہونے کو ہے شہزاد نے 311 بوری باجرہ کی رقم 24 لاکھ روپے سے زائد واپس نہیں کی اور ہمارے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا ہے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments