سلیمانی خیل برادری کے افراد کا حلیم خیل برادری کے نوجوان پرحملہ ، زخمی کر دیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) واں بھچراں کے علاقہ پکہ گھنجیرا کی دو گھنجیرا برادریوں کے درمیان پرانی ربجش کی بنا پر جھگڑا۔ سلیمانی خیل برادری کے مختلف افراد کا حلیم خیل برادری کے نوجوان پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ تشدد نوجوان زخمی ہوگیا۔
واں بھچراں کے پرایویٹ سکول ٹیچر رمضان گھنجیرا نے تھانہ واں بھچراں میں ایف ائی آر درج کرائی ہے کہ گزشتہ رات کو اس کا بھائی غلام محمد واں بھچراں سے موٹرسائیکل پر گھر آریا تھا کہ ریلوئے پھاٹک کے قریب سلمانی خیل برادری کے 15 سے زائد افراد ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہوکر اس پر حملہ کیا اور اسے شدید مضروب کر دیا اور اس کی شلوار بھی اتار کر لے گئے ۔واں بھچراں پولیس نے جنید ، عبدالرحمان، لنگر سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments