ہڈالی موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر لگنے سے ایک راہگیر کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی
خوشاب(نمائندہ دنیا)جوہر آباد میانوالی روڈ پر ہڈالی موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر لگنے سے ایک راہگیر کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔
چک 46سرگودھا کا رہائشی 42سالہ محمد مظہر ولدحاجی نذرمحمد سندھو ہڈالی موڑ کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسے ہڈائی ڈالے نے ٹکر ماری دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ہڈالی ڈالے کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، مضروب محمد مظہر کوفوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مظابق حادثے میں اس کا بازو اور ٹانگ ٹوچکی ہے لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments