سرزمین وطن پر گڈ گورنس اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،محمدآصف بھا
خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھا نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی موثر حکمت عملی اور جراتمندانہ اقدامات کے نتیجہ میں الزام تراشی اور کرپشن کی سیاست اپنی موت مر چکی ہے اب سرزمین وطن پر گڈ گورنس اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگے گا۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے خصوصی پراجیکٹس علاقہ اور عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ ، انہوں نے کہا کہ عمرانی دور اقتدار میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments