بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ،ماہر امراض

بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ،ماہر امراض

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماہر امراض سے بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں اور نظر کی کمزوری عام ہوتی جا رہی ہے۔

 جس کی بڑی وجہ والدین کی جانب سے چھوٹے بچوں کو موبائل فون کا دینا ہے جس سے بچوں کی آنکھوں پر برے اثرات مرتب ہو رہے اکثر گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ ماں اپنے بچوں کو بہلانے کے لیے موبائل فون دے دیتی ہیں جس سے ان کی نظروں پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین بچوں کو موبائل فون دینے میں احتیاط اختیار کریں تاکہ بچوں کی نظروں پر اس کے منفی اثرات نہ ہوں پرانے زمانے میں دیکھا جاتا تھا کہ ٹیلی ویژن کے آگے بھی سکرین لگائی جاتی تھی تاکہ نظر پر اس کے اثرات نہ پڑے مگر اب بچوں نے موبائل فون کا بیجا استعمال شروع کر رکھا ہے جو نظر کی کمزوری کا موجب بن رہا ہے اس سے احتیاط کر کے ہی بچوں کو آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...