چک نمبر 58ایم بی کے مکینوں کو صحت کی کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی گاوں چک نمبر 58ایم بی کے مکینوں کو صحت کی کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ، گاوں میں سرکاری طور پر نہ ہی تودیہی مرکز صحت قائم کی گیا اور نہ وہاں رورل ڈسپنسری بنائی گئی۔
جس کی وجہ سے کے رہائشی مردو و خواتین کو نزلہ زکام اور دیگر معمولی امراض کے علاج کیلئے بھی ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا رخ کرنا پڑتا ہے ہیں۔ ہمارے گاوں میں نہ کوئی سرکاری ہسپتال موجود ہے ، نہ ڈسپنسری اور نہ ہی کوئی مناسب میڈیکل فیسلٹی دستیاب ہے ، یہ انکشاف گاوں کے مکینوں کی جانب سے چیئرمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب اور سی ای او ہیلتھ کو بھجوائی جانیوالی ایک درخواست میں کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح اس پسماندہ گاؤں کے مکینوں کا بھی بنیادی سہولیات پر حو ہے اس لئے یہاں مریم نوز ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لایا جائے اور اگر ایسا ممکن نہیں تو کم از کم اس علاقہ کے مکینوں کو سرکلاری سطح پر صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے کلینک آن ویلز کی سہولیت فراہم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments