متعدد غیر قانونی گیس فلنگ سینٹرز کو سیل ،مالکان کو جرمانے
فلنگ سینٹرز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ، سول ڈیفنس حکام
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سول ڈیفنس افسران نے بھاگٹانوالہ میں غیر قانونی گیس فلنگ سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی گیس فلنگ سینٹرز کو سیل جبکہ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کر دیے ۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غیر قانونی طور پر گیس کی فلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہے .سول ڈیفنس افسران کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گیس فلنگ سینٹرز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا کہ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ شہریوں نے بھی سول ڈیفنس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے غیر قانونی گیس فلنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments