معذور افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائیگا،چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی
مستحق افراد کی مالی معاونت کیلئے ضروری فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی
خوشاب(نمائندہ دُنیا) چیئرمین پنجاب عشر و زکوٰۃ کمیٹی و رکن پنجاب اسمبلی رانا منور غوث نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس جوہر آباد میں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی سے ملاقات کی اور ان سے زکواۃ کے فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار سمیت دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر سابق چیئرمیں مارکیٹ کمیٹی ملک مشتاق احمد مندیال اور سابق ممبر ضلع کونسل فاروق لغاری بھی موجود تھے صوبائی زکواۃ و عشر کمیٹی کے چیئر مین رانا منور غوث نے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی اور ضلع خوشاب میں عشر و زکواۃ کے انتظامی امور، مستحق افراد کو مالی معاونت کی فراہمی اور محکمہ کی کارکردگی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا اور ایکسیئن ہائی وے خوشاب ذیشان انور بھی موجود تھے ۔ چیئرمین پنجاب عشر و زکو کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ عشر و زکو میں پائیدار، موثر اور تاریخی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کی مالی معاونت کے لیے ضروری فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے ذریعے ضلع خوشاب کے مستحق، غریب، نادار اور معذور افراد کو زیادہ سے زیادہ مالی معاونت اور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے موثر اقدامات حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ رانا منور غوث نے مزید کہا کہ عشر و زکو کے نظام کو مزیدموثر، شفاف اور مستحق افراد کے لیے آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ سرکاری وسائل حقیقی حقداروں تک بروقت پہنچ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق افراد کو مالی معاونت کی فراہمی میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments