پولیس اہلکار سے ساتھی نے 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہتھیا لئے

پولیس اہلکار سے ساتھی نے 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہتھیا لئے

محمد جلیل سے 1لاکھ 39ہزار روپے بطور امانت لیے ،بعدازاں ملزم نے فون بند کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس اہلکار سے مبینہ طور پر 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہتھیانے پر ساتھی پولیس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ کینٹ میں ASI محمد جلیل کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزم شہزاد رفیق، جو سرکاری گاڑی پر ڈرائیور تعینات تھا نے اپنی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے محمد جلیل سے 1 لاکھ 39 ہزار روپے بطور امانت لیے اور جلد رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔ ایک ہی گاڑی پر ڈیوٹی اور دوستی کے باعث ملزم پر اعتماد کرتے ہوئے رقم دی گئی، مقررہ تاریخ پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم نے مزید ایک ماہ کی مہلت طلب کی، بعدازاں ملزم نے اپنا موبائل فون بند کردیا اور واٹس ایپ بھی ختم کردیا جبکہ رقم واپس کرنے سے مبینہ طور پر انکار کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...