حساس ادارے کے اہلکار اور اس کی اہلیہ و ہمشیرہ پر مبینہ تشدد

حساس ادارے کے اہلکار اور اس کی اہلیہ و ہمشیرہ پر مبینہ تشدد

ملزمان نے لاتوں، مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد شروع کردیا،تینوں زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے محمد والا میں بچوں کے مابین لڑائی کا تنازع شدت اختیار کرگیا، حساس ادارے کے اہلکار اور اس کی اہلیہ و ہمشیرہ پر مبینہ تشدد، ہنٹر اور سوٹوں کے وار سے تینوں زخمی ہو گئے محمد زبیر کے مطابق وہ بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھر آرہا تھا کہ راستہ میں الطاف عرف لالو سمیت چار ملزمان نے مبینہ طور پر اسے گھیر لیا، ملزمان نے لاتوں، مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد شروع کردیا، شور سن کر اہلکار کی اہلیہ اور ہمشیرہ اسے چھڑانے پہنچیں تو ملزمان نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کو بھی سوٹوں اور ہنٹر سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اس کی اہلیہ اور ہمشیرہ کے کپڑے پھاڑ دیے ، شور پر اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان سے منت سماجت کرکے انہیں چھڑایا، متاثر ہ شخص کے مطابق واقعے کی وجہ ایک روز قبل بچوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا تنازع ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...