جناح بیراج پل داؤدخیل کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا
پل میں لگائے گئے لوہے کے فریم اب تارکول ختم ہونے سے باہر نکل آئے
داؤدخیل(نماندہ دنیا) جناح بیراج پل، داؤدخیل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جناح بیراج پل میں لگائے گئے لوہے کے فریم اب تارکول ختم ہونے سے باہر نکل آئے ہیں گڑھے بن چکے ہیں جو کسی بھی وقت کسی موٹر سائیکل سوار یا گاڑی کے لیے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں محکمہ ایریگیشن لمبی تان کر سو رہا ہے سالانہ مرمت کے دوران لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں لیکن چند لاکھ پل کی مرمت پر لگانا محکمے نے گوارہ نہ کیا جبکہ اعلی افسران سیکرٹری اریگیشن۔ایس۔ای۔و دیگر افسران بھی جناح بیراج پل کا دورہ کرتے ہیں لیکن کھبی پل کی خستہ حالی پر نظر نہیں پڑی ہے داؤدخیل کے جناح بیراج پل کی موجودہ حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ پل کی سڑک پر جگہ جگہ گہری دراڑیں، ٹوٹ پھوٹ اور سطح سے نکلے ہوئے لوہے /کنارے نظر آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے یہاں سے گزرنا مشکل اور خطرناک ہو گیا ہے ۔ خاص طور پر تصویر میں نظر آنے والی یہ دراڑیں اور سڑک کی خراب حالت کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی ، محکمہ ہائی ویز اور محکمہ انہار کے اعلی افسران سے پرزور اپیل کی ہے جناح بیراج پل کا فوری معائنہ کروایا جائے اور خطرناک حصوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے ۔حادثہ ہونے کا انتظار نہ کیا جائے حفاظتی اقدامات فوری کر کے کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments