قلعہ نما یہ ریلوے اسٹیشن محکمہ ریلوے کی توجہ کا منتظر
ایسے اثاثوں کی دیکھ بھال کر کے صدیوں پرانے طرز کی عمارت کو محفوظ کرنا ہو گا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)محکمہ ریلوے کا انوکھی طرز کا خوبصورت ریلوے اسٹیشن پائی خیل جس طرز کا کوئی اور ریلوے اسٹیشن نہیں قلعہ نما یہ ریلوے اسٹیشن اس وقت محکمہ ریلوے کی توجہ کا منتظر ہے ایسے اثاثے ملک کی پہچان ہوتے ہیں ایسے اثاثوں کی دیکھ بھال کر کے صدیوں پرانے طرز کی عمارات کو محفوظ کرنا چاہیے تاکہ ایسی عمارتیں آنے والی نسلوں کے لیے نمونہ ہوں پائی خیل ریلوے اسٹیشن ایک گمشدہ تاریخ کا گواہ ہے پائی خیل ریلوے اسٹیشن داؤدخیل کے قریب واقع ایک تاریخی ریلوے اسٹیشن ہے ، جو برطانوی راج کے دور میں تعمیر کیا گیا۔ یہ اسٹیشن ایک وقت میں ریلوے نظام کا ایک اہم حصہ تھا، جہاں مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت رہتی تھی۔ یہ اسٹیشن شمالی اور وسطی پاکستان کو جوڑنے والی ریلوے لائن کا حصہ تھا۔پائی خیل کے اردگرد کے علاقوں کے لوگ اسی اسٹیشن سے سفر کیا کرتے تھے ۔ اسٹیشن کا طرزِ تعمیر برطانوی دور کے دیگر ریلوے اسٹیشنز سے الگ سادہ مگر مضبوط اور راولپنڈی سے ملتان ریلوے ٹریک پر تمام اسٹیشن سے الگ عمارت میں بنا تھا۔آج پائی خیل ریلوے اسٹیشن خستہ حالی کا شکار ہے ۔اس پائی خیل اسٹیشن کی دیکھ بھال کر کے اس خوبصورت اثاثے کو محفوظ کریں تاکہ یہ انفردی نوعیت کا اسٹیشن قائم و دائم رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments