بھٹوں پر 520مزدور،67ورکرز کے آر5کارڈ جاری
حکو مت ورکرز کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکنہ وسائل بر ؤئے کار لارہی ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر عمرا رسلا ن، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی آسیہ صدیقہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ای او بی آئی ملک محمد امیر، ڈپٹی جنرل منیجر میپل لیف سیمنٹ فیکٹری محمد فیصل، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز سید تحسین شاہ، صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن ادریس خان نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی لیبر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع میانوالی میں مجموعی طور پر103اینٹوں کے بھٹے رجسٹرڈ ہیں اور کسی بھٹہ پر با نڈ ڈ لیبر کی کو ئی شکایت نہ ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ دوما ہ کے دوران چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر متعلقہ دوکانداروں کے خلاف 10ایف آئی آ ردرج کرائی گئی ہیں۔ اجلاس میں اے ڈی پیسی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ ضلع بھر کے بھٹوں پر 520مزدور رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 67ورکرز کے R-5کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب ورکرز کی فلا ح وبہبود، علاج معالجہ کیلئے ہر ممکنہ وسائل بر ؤئے کار لارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments