چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈسرگودھا کا پنجاب کالج بھیرہ کا دورہ
چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ ،سہولیات کا جائزہ لیا
میانوالی (نامہ نگار )چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کا پنجاب کالج بھیرہ کا دورہ، تعلیمی سہولیات کو سراہاْ،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا عباس حیدر گوندل اور سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے پنجاب کالج بھیرہ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کالج کی الحاق میں توسیع کے سلسلے میں بورڈ کے مقرر کردہ تقاضوں اور ضروری امور کا جائزہ لینا تھا ۔اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالج بھیرہ اشعر رشید نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ادارے میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، جدید تدریسی ماحول، انفراسٹرکچر اور دیگر انتظامی و تعلیمی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین بورڈ جناب عباس حیدر گوندل نے پنجاب کالج بھیرہ میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی معیاری تعلیمی سہولیات، بہترین تعلیمی ماحول اور ادارے کے انتظامات کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کالج کی جانب سے بورڈ کے مقرر کردہ تمام قواعد و ضوابط اور ضروری تقاضوں کو مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کی تعلیمی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا دورے کے دوران چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تعلیمی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments