جرنیلی روڈ پر دکانداروں کی طرف سے تجاوزات قائم

 جرنیلی روڈ پر دکانداروں کی طرف سے تجاوزات قائم

24فٹ چوڑی سڑک تجاوزات کی وجہ سے سکڑ کر12فٹ تک رہ گئی

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پیرا فورس کی کاروائیاں وعدوں دعووں تک محدود،جرنیلی روڈ پر دکانداروں کی طرف سے کئی کئی فٹ تک تجاوزات قائم کردیئے گئے 24فٹ چوڑی سڑک تجاوزات کیوجہ سے سکڑ کر12فٹ تک رہ گئی سڑک تنگ ہونے کیوجہ سے حادثات معمول بن گئے جبکہ سکول کی چھٹی کے وقت طالبات کا مذکورہ سڑک سے پیدل گزرنا تک محال تفصیلات کے مطابق جرنیلی روڈ پر قائم دکانوں نے سڑک کے حدود میں دونوں اطراف میں 6,6فٹ تک تجاوزات قائم کر لیے جس کی وجہ سے سڑک مذکور سکڑ چکی ہے اور انتہائی رش ہونے کیوجہ سے سڑک پر آئے روز جان لیوا حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کی سینکڑوں طالبات کا آنے جانے کیلئے واحد راستہ ہے جس پر ان کیلئے پیدل چلنا محال ہو کر رہ گیا ہے شہریوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیا گیا لیکن زبانی جمع خر چ کے علاوہ کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی اور تجاوزات جوں کے توں برقرار ہیں شہریوں نے کہا کہ تجاوزات کیوجہ سے انہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ جرنیلی روڈ سے تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...