چور مکئی کی فصل چوری کاٹ کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 58 شمالی میں نامعلوم افراد کاشتکار کی تمام محنت غارت کرتے ہوئے کھیت سے بھاری مالیت کی تیار مکئی کی فصل چوری کاٹ کر لے گئے۔
زمیندار محمد ظفر عباس کے مطابق اس نے 25 ایکڑ رقبہ ٹھیکے پر لے کر مکئی کاشت کر رکھی تھی، گزشتہ صبح معمول کے مطابق رقبے پر پہنچا تو مکئی کی فصل غائب تھی، نامعلوم چور فصل کو کاٹ کر ٹریکٹر لے گئے ۔، واقعے کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی گئی، پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مسروقہ فصل کی برآمدگی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments