ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ،قدرت اﷲ بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما قدرت اﷲ بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کے شعبوں میں کیے جانے والے اقدامات قابلِ توجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جا رہا ہے اور حکومت کا فوکس عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل پر ہونا خوش آئند ہے ۔ قدرت اﷲ بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بڑھانے ، مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور عام شہری کو براہِ راست ریلیف دینے کے اقدامات بھی مزید مؤثر بنانے چاہئیں تاکہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments