آہنگِ خسروی آرٹس فورم، فن انسٹیٹیوٹ پاکستان کے باہمی اشتراک سے محفلِ موسیقی و غزل کا انعقاد

آہنگِ خسروی آرٹس فورم، فن  انسٹیٹیوٹ پاکستان کے باہمی اشتراک  سے محفلِ موسیقی و غزل کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن اور آہنگِ خسروی آرٹس فورم، فن انسٹیٹیوٹ پاکستان کے باہمی اشتراک سے شاندار محفلِ موسیقی و غزل کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں سرگودھا کی علمی، ادبی، طبی اور ثقافتی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں شائقینِ فن نے شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹرز اور معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر سر بکھر، پروفیسر ڈاکٹر یاسر وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر منیر چوہدری اور ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا مہر احمد ہرل اور راجہ محمد اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ محفل کی صدارت آہنگِ خسروی آرٹس فورم کی چیٔرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سمن سلطان اور ڈویژنل ڈائریکٹر فن انسٹیٹیوٹ پاکستان محترمہ مہوش بلوچ نے کی۔ تقریب کے دوران فنکاروں نے موسیقی اور غزل کی پُراثر پرفارمنسز پیش کیں۔، جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور فنکاروں کو بھرپور داد دی۔ محفل میں موسیقی اور غزل کا حسین امتزاج پیش کیا گیا جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔ شرکاء نے ایسی ثقافتی و ادبی محافل کے انعقاد کو فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کے جناب زاہد اقبال کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ منتظمین نے محفل میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، سامعین اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی نے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...