تمام تحصیلوں میں جانوروں کا فری الٹرا ساؤنڈکی سہولت فراہم

تمام تحصیلوں میں جانوروں کا فری الٹرا ساؤنڈکی سہولت فراہم

علاج معالجہ کے لئے ماڈل ہسپتال میں 24 گھنٹے جانوروں کیلئے طبی سہولیات دستیاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب مویشیوں کی دیکھ بھال اور مویشی پال حضرات کوسہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں اور ڈویژن بھر کی تمام تحصیلوں میں جانوروں کا فری الٹرا ساؤنڈکی سہولت فراہم کردی گئی ہے ڈاکٹر ساجد اقبال ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجہ کے لئے ماڈل ہسپتال سرگودھا میں 24 گھنٹے جانوروں کیلئے طبی سہولیات دستیاب ہیں اور اس کا دائرہ کار وسیع کر کے تحصیل سطح پر ماڈل ویٹرنری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لانے کے منصوبہ پر تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ مویشی پال حضرات کے لیے موبائل ڈسپنسری کی سہولت جاری ہو چکی ہے موبائل ڈسپنسری میں مکمل جدید ہسپتال کی سہولت موجود ہے یہ موبائل ڈسپنسری ان دور دراز علاقوں میں مویشی پال حضرات کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتی ہیں جہاں پر ہسپتال قائم نہیں ہے ان ڈسپنسریوں میں جدید ایکسرے ،سرجری آلات سمیت دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کے مختلف پراجیکٹ بھرپور طریقے سے جاری ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...